30 اکتوبر، 2015، 10:45 PM

ایران نے بشار اسد کی برطرفی کو قبول نہیں کیا ہے، امیر عبداللہیان

ایران نے بشار اسد کی برطرفی کو قبول نہیں کیا ہے، امیر عبداللہیان

ایران کےنائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ان خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں کہ ایران نے آئندہ چھے مہینے میں شام کے صدر بشاراسد کی برطرفی پررضآمندی ظاہرکردی ہے جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کےنائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ان خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں کہ ایران نے آئندہ چھے مہینے میں شام کے صدر بشاراسد کی برطرفی پررضآمندی ظاہرکردی ہے جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔ جمعے کو بعض ذرائع ابلاغ نے یہ خبریں نشر کی تھیں ایران نے شام کےصدر بشاراسد کی برطرفی کوتسلیم کرلیا ہے۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ نے ویانا روانگی سے قبل بھی کہا تھا کہ شام کی حمایت کے تعلق سے ایران کی پالیسی میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ایران شام کےعوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف شام کے عوام کو ہی حاصل ہے۔ اس درمیان کرملین نے بھی کہا ہے کہ شام کے صدر بشاراسد کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ شام کے عوام کریں گے۔ کرملین کے ترجمان نے جمعے کو اپنے بیان میں کہا کہ شام کے سیاسی میدان میں بشار اسد کے باقی رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ شام کے عوام ہی کرسکتے ہیں۔ دوسری طرف جرمن وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ شام سے متعلق ایک اوراجلاس آئندہ ہفتے بھی ویانا ہیں ہوسکتاہے۔

News ID 1859223

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha